اسلام آباد (سب نیوز)قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی
تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بونیر میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 14 افراد کو کھویا، سب لوگ جائیں اور ان لوگوں سے ملیں، آج جس کمیونٹی کے درمیان موجود ہوں یہ اصل کام کرنے والے لوگ ہیں، بونیر اور دیر میں سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے، کوشش ہے انہیں گھر بنا کر دیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ایسی جگہ گھر بنا کر دینے ہیں کہ دوبارہ وہ سیلاب سے متاثر نہ ہوں، یہاں سے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاں گا، بزنس کمیونٹی ہمارے ملک کی طاقت ہے، مل کر کام کرینگے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدرعاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان شاہد آفریدی فائونڈیشن کے حوالے کیا جائے گا، قومی ہیرو شاہد خان آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے آل رانڈرز میں شمار ہوتے ہیں، لالہ کی خدمات صرف کرکٹ کے میدانوں تک محدود نہیں بلکہ آپ انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فانڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فانڈیشن کے طور پر منوایا ہے، شاہد آفریدی فانڈیشن پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن ہے، صرف پنجاب میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 42 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سب دوستوں سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے نوبل کاز میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔شاہد خان آفریدی فانڈیشن کے سی ای او ظفر ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن پسماندہ علاقوں میں صحت اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، گوادر سے لے کر کوئٹہ تک 700 میل کے علاقے میں کوئی اسپتال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی فانڈیشن نے خوشاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کیا ہے، شاہد آفریدی تشہیر کی بجائے شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔