اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری، اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کا جائزہ لیا گیا
چیف جسٹس نے رولز سے متعلق کمیٹی کی محنت اور وکلا کی کاوشوں کو سراہا، سپریم کورٹ رولز میں وقتا فوقتا ترامیم اور نظرثانی کی جائے گی، فل کورٹ نے عدالتی فیسوں میں اضافے کے نفاذ کو فی الحال موخر کر دیا، فیسوں کے حوالے سے کمیٹی کو مزید تجاویز بار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے لینے کی ہدایت، عدالتی فیسوں اور سکیورٹی معاملات میں اضافے پر فوری عمل درآمد نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جائے گا، عدلیہ ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، سپریم کورٹ رولز کو وقت کے تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے گا۔