شارجہ(سب نیوز)تین ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور پہلی وکٹ بغیر کوئی رن بنائے گر گئی۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ فخر زمان 27، محمد نواز 25 اور کپتان سلمان آغا 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 اور نور احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی بالرز نے بھی نپی تلی گیندبازی کی۔
تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔