لاہور (سب نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیور و سائنسز پہنچ گئے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔
نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سے ایم آرآئی کرائی، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرعمر اسحاق بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیرکی زیرنگرانی ایم آرآئی کرائی۔ نوازشریف کا طبی معائنہ نیورو وارڈ میں کیا گیا۔نواز شریف نے گردن اور سرکی ایم آرائی کرائی ۔ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ہے۔ نوازشریف کو اینجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کے لیے بھی لیجایا گیا۔
نوازشریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں طبی معائنہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔