Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانپاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیاجاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگیا۔
مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر 31 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بج کر 57 منٹ پر ہوگا جبکہ رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔