Sunday, September 7, 2025
ہومتازہ ترینپنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں ماہر طبی عملہ تعینات ہے۔اسی طرح، اٹھارہ ہزاری جبوآنا اسکول کیمپ اور کوٹ شاکر کیمپ میں بھی مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے جوانوں نیولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ڈب کلاں میں 75 افراد اور 16 مویشی بحفاظت نکالے گئے۔بدہوانہ میں 14 افراد کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔عوام کی جانب سے پاک فوج کی انتھک محنت، جذبہ خدمت اور فوری ردِ عمل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ہر سطح پر پاک فوج کی یہ کاوشیں عوام کے دل جیت رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔