اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے تجاوز کر گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔
واپڈا کے مطابق ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج دو لاکھ 24 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 58 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔منگلا میں پانی کی سطح 1221 فٹ اور ذخیرہ 64 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی سطح 27 فٹ سے بھی بلند ہوچکی ہے۔ کالا باغ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک ہے ۔
چشمہ میں پانی کی سطح چھ 648 ایکڑ فٹ اور ذخیرہ 25 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔تونسہ پر پانی کی آمددو لاکھ 28 ہزار اور اخراج دو لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے، تریموں کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 26 ہزارکیوسک ہے، گڈو میں پانی کی آمد تین لاکھ 92 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 62 ہزار کیوسک ہے، سکھر کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 24 ہزاراور اخراج دو لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ کوٹری پر پانی کی آمد دو لاکھ 44 ہزار اور اخراج دو لاکھ 31 ہزار 800 کیوسک ہے۔