Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانشکست کے بعد بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا، احسن اقبال

شکست کے بعد بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر استعمال کیا، احسن اقبال

نارروال (سب نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے بھارت کا چہرہ دیکھ لیا ہے یہ کیسا بزدل ملک ہے بھارت پانی کو ہتھیار بناتا ہے اتنی بہادری تھی تو میدان جنگ میں مقابلہ کرتے۔

احسن اقبال نے نارووال کے علاقے پرانا واہلہ گاوں میں سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ اور امداد پہنچائی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں بھارت کے جہاز گرے آج فضائیہ کا دن ہے ہم اپنی پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں آج پوری دنیا ہماری پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی تعریف کر رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قدرتی آفت بھی آئی لیکن ہمارے دشمن نے آبی جارحیت کا عنصر شامل کیا بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر ہمارے خلاف استعمال کیا، جوشکست ان کو جنگ میں ہوئی وہ پانی کو ہتھیار بنا کر ہم سے بدلہ لے سکتے؟

پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کے عزم کو نہیں توڑ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروے ٹیمیں بنا دی ہیں جو تمام نقصانات کو رپورٹ کریں گی، کچھ لوگ اس تباہی کے موقع پر بھی سیاست کر رہے ہیں یہ موقع سیاست کا نہیں ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، ملک کے اندر آپ کو افراتفری ،انتشار نہیں پھیلانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔