Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانسیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان

سیالکوٹ کے 80سرکاری سکولز 10ستمبر تک بند رکھنے اعلان

سیالکوٹ (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ شہرِ اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے سکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد سکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری سکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں جب کہ تحصیل سمبڑیال کے کئی سکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔دوسری جانب حکام کا سیلابی پانی سے سکولز کے احاطے متاثر ہونے اور حفاظتی نقطہ نظر سے بندش ضروری قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ والدین اور طلبہ تعاون کریں، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ نئے حکم نامے کا اطلاق صرف سرکاری سکولوں پر ہوگا، ضلع کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھل چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔