Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی

پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی

گلگت بلتستان(سب نیوز)گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ساتھ چھوڑنے والے ممبران اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ آ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت کل 13 منحرف ارکان کو فارغ کر دیا۔

مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے حاجی گلبر خان سمیت مزید 11 منحرف ارکین اسمبلی کو پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان ارکان پر پارٹی سے سنگین غداری کر کے فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی منشا کے خلاف ووٹنگ کرنے کا الزام ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی جی بی حاجی گلبر خان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، سید امجد زیدی، حاجی شاہ بیگ، ثریا زمان، راجہ ناصر علی خان، رکن گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے، جبکہ سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید برآں ان تمام اراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ منحرف رکن اسمبلی فتح اللہ اور رکن اسمبلی جاوید علی منوا کو پہلے ہی پارٹی سے نکالا جا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔