Sunday, September 7, 2025
ہومتازہ ترینبھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

لاہور(آئی پی ایس): بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں ایک اور بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت سے دریائے ستلج میں ایک اور بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ ہے، بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور سے نیچے ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان کو بھارتی ہائی کمشنر نے ہائی فلڈ الرٹ سے آگاہ کردیا، وزارت آبی وسائل کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے 4 ہزار 100 دیہات میں سیلاب سے 41 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پنجاب کے 25 اضلاع میں جاری سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 4 ہزار 100 دیہات متاثر ہوئے، جب کہ 26 اگست سے اب تک 56 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔