Sunday, September 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزلاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں مقیم خاتون یاسمین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کی پیدائش کےوقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔

بچے کی پیدائش پر باپ ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔

خیمہ بستی میں ننھےمہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر نومولود کے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

بچے کے والدین کے مطابق یہ ان کا آٹھواں بچہ ہے ۔ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں تندروست ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔