Saturday, September 6, 2025
ہومشوبزوالد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب

والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم گزشتہ دنوں پاکستان اور بیرونِ ملک مسلسل کنسرٹس کر رہے ہیں اور اپنی شاندار آواز اور پرفارمنس سے مداحوں کو دل جیت رہے ہیں۔ فی الحال وہ کینیڈا میں اپنے فینز کو

محظوظ کر رہے ہیں۔
کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد صحافی فریدون شہریار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے ان دنوں ان پر ہونے والی شدید تنقید پر بات کی۔ تنقید کا محور یہ تھا کہ عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے فوراً بعد پرفارم کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ملے جُلے ردعمل اور تبصرے دیکھنے میں آئے۔


عاطف اسلم نے کہا، جب لوگ میرے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں تو میں بغاوت پر اتر آتا ہوں جیسے حال ہی میں میرے بارے میں باتیں بنائی گئیں کہ والد کے انتقال کے بعد بھی میں اگلے دن کنسرٹ کر رہا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ یہ لوگ میرے دکھ کو اپنے چینلز کی کمائی کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میرا ہے کہ مجھے اسٹیج پر جانا چاہیے یا نہیں۔

اس کے لیے مجھے کسی کی اجازت یا رائے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ میرا کام نہیں کہ میں ہر کسی کو اپنی وضاحت دیتا پھروں۔
عاطف اسلم نے واضح کیا کہ میری زندگی پوری دنیا کے لیے نہیں ہوسکتی۔ آپ مجھےمیرے فن کے لیے چاہ سکتے ہیں، میری موسیقی کے لیے برا کہہ سکتے ہیں لیکن یہ کسی کو حق نہیں پہنچتا ہے۔ اس لیے مجھ سے یہ توقع نہ رکھی جائے کہ میں ہر بار صفائی پیش کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔