Saturday, September 6, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ

بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ،بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ زیرونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا

اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم نے تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم، فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہوئے ،وزیراعظم نے چین کے صدر و وزیراعظم ، روس، ایران، ترکیہ، آذر بائیجان اور تاجکستان کے صدور اے دو طرفہ ملاقاتیں کیں،وزیراعظم نے دوسری چین پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔