لاہور(سب نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کر دیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پونگ ڈیم(بیاس)میں پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور یہ سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔
پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 595 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ریکارڈ کی گئی اور ڈیم مکمل طور پر بھرنے کے قریب ہے، بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 73 ہزار 459 کیوسک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہریکے ہیڈ ورکس (ستلج و بیاس سنگم)پر پانی کی آمد 3 لاکھ 47 ہزار 500 کیوسک ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے، ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 30 ہزار 677 کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔