Sunday, September 7, 2025
ہومپاکستانججز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا،جو تباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے، جسٹس اطہرمن اللہ

ججز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا،جو تباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے، جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ ججز آزاد ضرور رہے ہیں لیکن وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہئے تھا، جوتباہی ہمارے ہاتھوں ہوئی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔
سپریم کورٹ میں ایک سیمینار سے خطاب جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ اگرہم یہ کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر ہم سب کودھوکہ دے رہے ہیں، 77سالہ عدلیہ کی تاریخ میرے لئے کوئی قابل فخرنہیں ہیں۔ 77سال میں پاکستان قانون کی حکمرانی رہی ناآئین کی بالادستی رہی۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ میرے بطور جج حلف کے الفاظ کو پڑھیں تو کسی وعدے کی ضرورت نہیں ہے، حلف میں لکھاہے کہ بغیرکسی خوف کے فیصلے کرنے ہیں، سب سے بڑھ کر آئین کادفاع کرناہے، یہ حلف کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 77سال کے بعد بھی ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، جب آئین کاڈرافٹ بناگیا تو سول اورملٹری بیوروکریسی نے حکومت پرقبضہ کرلیا، آئینی حکمرانی کامطلب یہ ہے کہ تمام ادارے آئین کے مطابق چلیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔