Saturday, September 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کا صوبہ پوٹھوہار کے قیام کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کا صوبہ پوٹھوہار کے قیام کی تحریک شروع کرنے کا اعلان


اسلام آباد:
ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے باشندے ہونے کے باوجود پوٹھوہار کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور نوکریوں سمیت ترقی کے عمل میں برسوں پیچھے ہیں۔

زاہد ملک نے زور دیا کہ صوبہ پوٹھوہار کے قیام سے مقامی باشندوں کو ان کے تمام حقوق اور وسائل میسر آ سکیں گے اور یہ اقدام خطے کی پسماندگی دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔