لاہور(سب نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرتھیم پارک میں جہیز سیلاب میں بہہ جانے والی فیملی کو ملنے پہنچ گئے۔
سردار سلیم حیدر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی 9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی۔ تھیم پارک کے رہائشیوں نے گورنر پنجاب کو پانی میں ڈوبے اپنے گھر دکھائے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا، ریڈ کریسنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ تھیم پارک ہاسنگ سوسائٹی میں خیمے لگا کر دیں گے۔
علاقہ مکینوں نے گورنر پنجاب سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا، کسی قسم کی سرکاری مدد، رہائشی خیمے، کھانا، طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اپنی مدد آپ تحت سیلاب سے اپنی جانیں بچائیں۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاک فوج، وفاقی اور صوبائی اداروں کو متاثرین کی فوری مدد فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی متاثرہ علاقوں میں موجودگی متاثرین کی دلجوئی کا باعث ہے، ان کی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی قابل تحسین ہے۔
گورنر پنجاب نے جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔