ملتان (سب نیوز) ملتان کے مقام پر دریاوں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاو اندازے سے بتایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاو بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔دوسری جانب دریائے چناب کے سیلاب کے باعث موضع نواب پور کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئی جب کہ پانی نے بستی نواب پور میں ہرطرف تباہی مچادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بستی کے گھروں اوردکانوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا تاہم نواب پور کے مکین پہلے ہی گھرخالی کرچکے تھے جس سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔