Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزافغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور

افغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور


پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں اور ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں 6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں گھر منہدم ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔