Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزسندھ کے عوام کیخلاف نازیبا الفاظ؛ صوبائی وزیر کا اینکر کیخلاف کارروائی کےلئے وفاقی وزیر کو خط

سندھ کے عوام کیخلاف نازیبا الفاظ؛ صوبائی وزیر کا اینکر کیخلاف کارروائی کےلئے وفاقی وزیر کو خط


کراچی:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔


ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر سندھ اور اس کے عوام کو نشانہ بنایا گیا، جو نہ صرف صوبے بلکہ قومی یکجہتی کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اینکر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کسی صوبے، عوام یا ثقافت کے خلاف اس طرح کی گفتگو کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔