Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانآپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل

آپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل

لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں، تمام سیلاب متاثرین کو عارضی رہائش اور کھانا فراہم کر رہی ہیں اور سیلاب متاثرین کے مویشیوں کو بھی چارہ بھی فراہم کر رہی ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے بتایا کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی عادت ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)ملک کا سوچتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔