Friday, October 24, 2025
ہومتازہ ترینصدر شی جن پھنگ ایک واضح اسٹریٹجک وژن کے حامل رہنما ہیں، یو این سیکرٹری جنرل

صدر شی جن پھنگ ایک واضح اسٹریٹجک وژن کے حامل رہنما ہیں، یو این سیکرٹری جنرل

بیجنگ:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، جو 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں، نے تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ ایک واضح اسٹریٹجک وژن کے حامل رہنما ہیں۔پیر کے روز انتونیو گوتریس نے کہا کہ صدر شی طویل مدتی اہداف کا تعین کرسکتے ہیں اور نہ صرف انہیں حاصل کرسکتے ہیں بلکہ مقررہ وقت سے پہلے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر صدر شی نے اعلان کیا کہ چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 2030 تک 1.2 بلین کلو واٹ تک پہنچ جائے گی، اور یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ صدر شی نے وعدہ کیا کہ چین 2030 تک کاربن پیک حاصل کر لے گا، یہ ہدف بھی مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ، جب بہت سے ممالک ابھی بھی ڈیزل گاڑیوں کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے، چین نے اب سے کئی سال پہلے الیکٹرک گاڑیوں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام ضروری ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کیا.اب چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں بہترین کارکردگی کے ساتھ عالمی منڈی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس طرح کی غیر یقینی دنیا میں پالیسی کا پائیدار ہونا نایاب ہے اور اس طرح کے اسٹریٹجک وژن کا ہونا ایک بہت اہم خصوصیت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔