Monday, September 1, 2025
ہومکامرسایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ

ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی ترقی کیلئے تعاون کے فروغ کا سنہری موقع ہے،

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سربراہی اجلاس رکن ممالک کیلئے علاقائی رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ ، بیرون ملک کاروبار کو آسان بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے،

نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی بلاکس میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے ،

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں،

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی امن کی ضامن، عالمی سطح پر بڑھتی ذمہ داریاں خوش آئند ہیں،

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے سربراہی اجلاس میں متحرک کردار کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،

ایس سی او چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ہم نے رکن ممالک کے درمیان B2B تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتھک محنت کی ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اجلاس باہمی اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔