Monday, September 1, 2025
ہومپنجابفتح جنگ: سالانہ روایتی میلہ اختتام پزیر،تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی خصوصی شرکت

فتح جنگ: سالانہ روایتی میلہ اختتام پزیر،تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی خصوصی شرکت

فتح جنگ میں سالانہ منعقد ہونے والے روایتی میلے کا اختتام شاندار طریقے سے ہوا،
جس میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے اختتامی روز مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

بالخصوص خواتین کے لیے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا تاکہ کسی کو ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شرکاء نے چوہدری شفقت محمود کو ان کی دلچسپی اور تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ میلے کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے فضا رنگ و نور میں نہا گئی۔

اس موقع پر چوہدری شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلوں سے مقامی ثقافت کے فروغ کے ساتھ عوام کو صحت مند تفریحی مواقع میسر آتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔