Monday, September 1, 2025
ہومدنیاچینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام

چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے شہر تھیان جن کے میجیانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود بین الاقوامی مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ استقبالیہ ضیافت سے قبل شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔


شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آنے والے بین الاقوامی مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت عالمی صورتحال میں تبدیلیوں میں تیزی آ رہی ہے اور عدم استحکام، غیر یقینی اور غیر متوقع عوامل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے موجودہ سربراہ اجلاس مکمل طور پر کامیاب ہوگا اور شنگھائی تعاون تنظیم یقینی طور پر زیادہ کامیابیوں کے ساتھ مزید ترقی کرے گی۔ تھیان جن میں اس سربراہی اجلاس کے انعقاد سے یقیناً شنگھائی تعاون تنظیم کی پائیدار ترقی کو نئی قوت محرکہ ملےگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔