Monday, September 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی

اسلام آباد (سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان کو قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمان کو مجموعی طورپر 20 سال قیدکی سزا سنائی۔پراسکیوٹر کے مطابق مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے، اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسکیوٹر نے بتایاکہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور دھماکا خیزبارودی مواد برآمدہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔