Monday, September 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزگیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں حکومت بلوچستان نے اپنے نان ایکس آفیشیو رکن کو تبدیل کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو این ایف سی میں نامزد کیا تھا جس کی صدر نے باضابطہ منظوری دے دی۔ اس منظوری کے ساتھ ہی پچھلی نامزدگی منسوخ ہوگئی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025ء کی بھی توثیق کر دی ہے۔ اس طرح صدر نے ایک ہی دن میں این ایف سی کی تشکیل نو اور اہم قانون سازی دونوں معاملات پر حتمی منظوری دی۔

اسی طرح صدر مملکت نے آج پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری بھی دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔