Monday, September 1, 2025
ہومتازہ ترینکمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک ہفتہ اور اتوار کو سرسید میموریل کلچر سنٹر اتاترک ایونیومیں پیش کیا جا رہا ہے

کمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک ہفتہ اور اتوار کو سرسید میموریل کلچر سنٹر اتاترک ایونیومیں پیش کیا جا رہا ہے

اسلام آباد(سب نیوز)روالپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کیلئے تفریح حا صل کرنے کا نادر موقع ، کمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک آج اور کل پیش کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ایکٹرز لیبارٹری اسلام آباداور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے فیملی کامیڈی تھیٹر پلے کی صورت میں ہنسی کا طوفان لا رہا ہے ، منتظمین کے مطابق کامیڈی پلے کے ہفتہ اور اتوار دو ،دو شو پیش کیئے جائیں گے ۔

پہلا شو شام 5 سے 7بجے جبکہ دوسرا شو 8سے 10بجے تک رات کو پیش کیا جائے گا ۔کامیڈی پلے چاندنی چوک سرسید میموریل سلک روڈ کلچر سنٹر اتاترک ایونیو جی فائیو ون میںپیش کیا جائے گا ۔جس کے ٹکٹ کی قیمت انتہائی مناسب رکھی گئی ہے ۔منتظمین کے مطابق کامیڈی پلے نہ صر ف شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کا باعث بنے گا بلکہ لائیو تھیٹر کی بحالی اور آرٹ اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کا بھی ذریعہ بنے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔