کراچی (سب نیوز)سی ٹی ڈی سندھ نے جامشورو بھولاری روڈ میں خفیہ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں دہشتگردوں نے چھ ستمبر یوم دفاع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں حنیف بھٹ، معشوق رند اور شیر علی بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ممنوعہ اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سندھ سے پنجاب جانے والے کارگو ٹرالرز پر فائرنگ میں بھی مطلوب ہیں۔ دہشت گرد حنیف بھٹ سی ڈی ٹی حیدرآباد کو دہشت گردی کیس میں انتہائی مطلوب تھا۔ تمام دہشتگردوں کو فنڈنگ ہالار چانگ کے ذریعے ہوتی تھی۔
یومِ دفاع پر سندھ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3دہشتگرد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔