راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،درخواست گزار کے وکلا انسداد دہشتگردی عدالت میں کل اپنے دلائل دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ سے متعلق درخواست علیمہ خان نے اپنے وکلا فیصل ملک،خالد یوسف چوہدری اور تابش فاروق کے ذریعے دائرکی تھی، آئندہ سماعت میں درخواست گزار کے وکلا عدالت میں اپنے دلائل دیں گے۔درخواست میں بانی کے مکمل طبی اورآنکھوں کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ کے قیام کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی نے اپنی آنکھوں میں دباو اوردھندلے پن کی شکایت کی تھی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے اورڈاکٹر فیصل اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ امراض چشم پروفیسر فواد احمد پرمشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے۔بانی دو سال سے قید ہیں،آخری معائنہ 4 نومبر2024 کو ہوا تھا،بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ان کا معائنہ نہیں کیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔