اسلام (سب نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا بدلہ لیں گے۔
گورنر ہاوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشت گردی نے پاکستان پر مسلط کی اور پانی چھوڑا ہے، جس سے مختلف دریا میں سیلابی صورت حال ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ بھارت کی آبی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر اس طرح سے اٹھائیں بھارتی حملے کا عالمی فورمز پر اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت سے پنجاب کے بعد اب سندھ میں سیلاب کا امکان ہے، بھارت کی آبی جارحیت سے اربوں روہے کا نقصان ہوا ہے، مودی سن لے یہ جارحیت اس کو آئندہ الیکشن میں کامیاب میں نہیں کرواسکے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ مودی سے پاکستان پر حملہ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں اس وجہ سے بھارت نے اب پاکستان کو آبی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے مگر پاکستان مودی کی آبی جارحیت دنیا کے سامنے رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس آبی جارجیت کا بدلہ لیں گے ،مودی کی بزدلانہ کارروائیاں اس کی شکست کو ظاہر کرتی ہیں، پاکستان کی قوم حوصلہ مند ہے آبی جارحیت پر اس کو بددعائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں سے 800 افراد جاں بحق جبکہ 1100 افراد زخمی ہیں، سیکڑوں مکانات تباہ جبکہ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ کراچی میں بارشوں سے تاجروں کو اربوں کا نقصان پہنچا۔
پاکستان بدلہ ضرور لے گا، بھارتی آبی جارحیت پر گورنر سندھ کا ردعمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔