Monday, September 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں پاک فوج سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مصروف

پنجاب میں پاک فوج سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مصروف

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے 6 اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج مصروف عمل ہے۔
سپنجاب کے چھ اضلاع میں پاک فوج کل رات سے سیلابی صورت حال سے نبٹنے کے لئے مصروف عمل ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ اور نارووال اضلاع میں پاک فوج کل رات سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کر رہی ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں پاک فوج گزشتہ رات سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کررہی ہے۔
خیال رہے کہ دریائے چناب میں رسول نگر کے قریب بند میں شگاف پڑ گیا، محکمہ آب پاشی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بند باندھنے کی کوشش کر رہے ہیں، بند باندھنے میں مقامی لوگ بھی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔
ہیڈ خانکی روڈ پر برج چیمہ کے قریب دریائے چناب اوور فلو ہو گیا۔ پانی دریا کے کناروں سے نکل کر ہیڈ خانکی روڈ سے دوسری طرف بہنے لگا، ہیڈ خانکی روڈ زیر آب آنے سے متعدد دیہات کا آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوٹ مومن میں دریائے چناب سے 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دریائے چناب میں ریلے کے باعث کوٹ مومن کے 41 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔