Monday, September 1, 2025
ہومآزاد کشمیربھمبر برنالہ میں مسلسل 18 گھنٹے بارش کے باعث متعدد مکانات زمین بوس،2 افراد جاں بحق

بھمبر برنالہ میں مسلسل 18 گھنٹے بارش کے باعث متعدد مکانات زمین بوس،2 افراد جاں بحق

بھمبربرنالہ میں شدید بارش نے تباہی مچا دی بھمبر کےنواحی گاؤں سنگڑھ میں مکان گرنے سے ایک خاتون اور 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئے۔

بھمبربرنالہ سماہنی میں مسلسل اٹھارہ گھنٹے سے جاری موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی،چیناڑہ منی ڈیم کا بند ٹوٹ گیاپانی قریبی گھروں میں داخل ہوگیا،لینڈ سلائینڈگ برساتی نالوں میں طیغانی سے لوگ گھروں تک ہی محصور ہوکر رہ گئے،تیز ہواوں کےچلنے سے درخت اوربجلی کے پول گرنے سےمتعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔

کئی مقامات پر مال مویشی ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،ڈپٹی کمشنربھمبر نے تمام متعلقہ ادروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔