اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں پرائیویٹ، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ فیس میں اضافے کا اختیار وفاقی وزارت داخلہ کو حاصل ہوگا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 2019 سے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس نہیں بڑھایا گیا جس کی وجہ سے سی ٹی او آفس کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی۔کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ترمیم کی منظوری دی ہے۔
وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
