Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزجسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور (آئی پی ایس) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرونِ ملک روانگی کے بعد جسٹس عابدعزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔

لاہورہائیکورٹ کے ججزلاؤنج میں حلف برداری کی سادہ و پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس شمس محمود مرزا نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں لاہورہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران،وفاقی وصوبائی لاء افسران، وکلا اورعدالتی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرججز اور وکلاء نے جسٹس عابد عزیز شیخ کوقائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔