Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانبھارت کا دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، دفتر خارجہ

بھارت کا دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(سب نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنی ٹیم کوپاکستان آنے نہ دینا اور پاکستانی ٹیم کوبھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نیاپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہ بھارتی ٹیم کوپاکستان آنے نہ دینا اورپاکستانی ٹیم کوبھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ کھیل اور سیاست کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔
اسلام آباد میں افغان طالبان مخالف عناصر کی کانفرنس میں شرکت کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں طالبان مخالف افراد کی کانفرنس ایک تھنک ٹینک کی سرگرمی ہے، پاکستانی حکومت اس کانفرنس کی میزبان نہیں، صرف ایک تھنک ٹینک نے دعوت دی، اسے پاکستان کی سرکاری پالیسی سے جوڑنا درست نہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تھنک ٹینک کی سرگرمیاں کھلے عام ہوتی ہیں، پسِ پردہ کوئی خفیہ اجلاس نہیں ہوا، یہ پہلی بارہے کہ چار برسوں بعد ایسی سرگرمی میں یہ لوگ پاکستان آئے ہیں، شرکا نے ویزا لے کر سفر کیا اور اوپن فورم میں شرکت کی، سوشل میڈیا پر اس معاملے کو بلاوجہ سنسنی خیز بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔