Sunday, September 7, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد میں پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد میں پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (سب نیوز) پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل،شمس کالونی میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے عادل نے بیٹی کے سر میں گولی مار کر اسے نا حق قتل کیا، بیٹی کو قتل کر نے کے بعد عادل موقع سے فرار ہو گیا ۔میری بیٹی کسی لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور بیٹی کی پسند کی شادی پر اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔