اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم تاحال تعمیرکرنے کا ارادہ نہیں ہے تاہم شہر میں کرکٹ اور فٹبال کے 25، 25 گراونڈز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے پر پی سی بی کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، ماہرین کی رائے کیبعد دیکھیں گے کہ اسلام آباد میں کہاں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنا ہے، اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ماہرین ہی لوکیشن کا انتخاب کریں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فی الوقت کرکٹ گراونڈز کے برے حالات ہیں، کرکٹ گراونڈز کی پچز کو انٹرنیشنل معیار کا بنانا ہے۔محمدعلی رندھاوا نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے گراونڈزبنانے کے منصوبے ہیں، ایف 9 پارک میں گراونڈ اپ گریڈکرنے کے لیے راشدلطیف کی معاونت لی ہے۔
ہوماسلام آباداسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
اسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔