Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانفیصل آباد سے پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

فیصل آباد سے پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی سے خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق این اے 96، این اے 104 اور پی پی 98 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب 5 اکتوبر کو ہو گا۔الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 ستمبر تک کی جائے گی۔شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 12ستمبر تک نمٹائی جائیں گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور جنید افضل ساہی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے باعث ان ارکان اسمبلی کی نشستیں خالی ہو گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔