کراچی (سب نیوز)ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے صحافی خاورحسین کی موت کو خودکشی قرار دے دیا۔
سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی گاڑی سے لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، میڈیکل بورڈ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کی موت کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، خاور حسین کو انتہائی قریب سے گولی ماری گئی، جس سے خودکشی کا تاثر ملتا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور حسین کی گاڑی اور جسم سے کسی دوسرے فرد کی موجودگی یا مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ خاور حسین کے خون کے نمونوں کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، جن کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ کیس کی مکمل تصویر سامنے آ سکے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاور حسین کے اہل خانہ نے فی الحال مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست کی رات خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں پائی گئی، جس کے بعد ان کی موت کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے صحافی خاورحسین کی موت کو خودکشی قرار دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔