Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانپختونخوا حکومت کا کلاوڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیقات کا فیصلہ

پختونخوا حکومت کا کلاوڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیقات کا فیصلہ

پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے کلاوڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم صوبے میں حالیہ کلاڈ برسٹ پیدا ہونے کے حوالے سے تحقیقات کریگی، تحقیقاتی ٹیم موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات کا تعین بھی کرے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم وفاقی وزارت ماحولیات، سپارکو اور پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم بونیر اور صوابی سمیت سیلاب زدہ علاقوں کا دیگرعلاقوں سے موسمیاتی موزانہ کرے گی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سمیت 20 سالوں کے موسمی ریکارڈ کا جائرہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم سیلاب آنیکی وجوہات اور اس سے علاقوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا تعین بھی کریگی۔
دوسری جانب سیکرٹری محکمہ جنگلات شاہد زمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب زدہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی قائم کریں گے۔شاہد زمان کا کہنا ہے کہ کے پی سمیت ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ترقی یافتہ ممالک کی انڈسٹریز ہیں، گرین گیسز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہنے کیے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔