Tuesday, September 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزسکیورٹی خدشات : پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنیکا خدشہ، بنگلادیش ٹیم شامل

سکیورٹی خدشات : پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنیکا خدشہ، بنگلادیش ٹیم شامل

ڈھاکہ (آئی پی ایس )بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے خدشے کے پیش نظر بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلا لیا۔بنگلادیشی آفیشلز کے مطابق بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں بنگلا دیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلائے جانے کے بعد ایونٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے باعث اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے ایک سے دو روز میں اعلان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایشیا کپ 29 اگست سیبھارتی شہرراج گیرمیں شیڈولڈ ہے۔چند روز قبل پی ایچ ایف ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے اس موقع پر بھارت جانے کا امکان نہیں، کھلاڑیوں کو بھی ایشیا کپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ، باضابطہ اعلان2 ، 3 روز میں ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔