Friday, September 5, 2025
ہومپاکستانبانی نے قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا، حکومت خوف سے ایسی خبریں چلا رہی ہے، علیمہ خان

بانی نے قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا، حکومت خوف سے ایسی خبریں چلا رہی ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور نورین خان نے کہا ہے کہ بانی نے قومی ڈائیلاگ کا کبھی نہیں کہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔

عظمی خان کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ یا مذاکرات کی بجائے تحریک چلے گی۔نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانی سے کسی کی ملاقات ہی نہیں ہوئی تو قومی ڈائیلاگ کا کیسے انہوں نے کہا، دو تین ہفتوں سے کوئی پارٹی رکن بانی سے نہیں ملا۔ اس موقع پر موجود علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ملاقات تک قومی ڈائیلاگ کی کوئی خبر نہ تھی، جب عظمی خان بانی سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس وقت قومی ڈائیلاگ کا نہیں کہا۔

علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی نے ڈائیلاگ کی بجائے تحریک کو آگے بڑھانے کا کہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل ملنے جانے والی بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔