اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹ اجلاس کے دوران ا یوان میں چوہا نکل آیا۔ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں اجلاس کے دوران چوہا نکل آنے پر سینیٹر کامران مرتضی نے پوائنٹ آوٹ کیا۔
سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ توجہ دلانا چاہتا کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے۔اس موقع پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا ہے جس پر خوب قہقہہ لگ گئے۔ بعد ازا ں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔