اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس بابر ستار نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے
ملزم عاصم اللہ کی جانب سے وکیل آصف علی تمبولی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 30اکتوبر 2023 سے ہمارا بندہ گرفتار ہے، ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل نہیں ہو رہی۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ دو سال سے بندہ قید ہے ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل کیوں نہیں ہوئی؟
ایف آئی اے نے جواب دیا کہ عاصم اللہ ایک واٹس ایپ گروپ میں ایڈ تھا جہاں سے ایسا مواد آتا ہے، ہم نے سِم کو ٹریس کر کہ 2023 میں عاصم اللہ کو گرفتار کیا۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ استعمال کردہ سِم کس کے نام پر ہے؟ ایف آئی اے نے کہا کہ سم کس کے نام پر ہے ہم پتہ نہیں چلا سکے۔عدالت نے ضمانت منظور کر کہ ملزم عاصم اللہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔