Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستاناسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی پوری قوم کا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مشکل وقت میں بھائی چارے، اتحاد اور ایثار کی مثال قائم کی ہے اور اس مشکل وقت میں بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے قوم سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بونیر سمیت متعدد علاقوں میں کئی خاندان اجڑ گئے ہیں، جن کے پیارے ابھی تک لاپتہ ہیں، ان کے دکھوں کا مداوا ممکن نہیں ہے تاہم ہمیں ان کے ساتھ ہمدردی اور عملی تعاون کے ذریعے ان کا سہارا بننا ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔