Monday, September 1, 2025
ہومآزاد کشمیرحریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ

کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے بھارت کی غیر قانونی حراست میں موجود اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جا رہی ہے۔

رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے میرے والد کی جان بچائیں۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک 34 سال پرانے جعلی کیس میں پہلے ہی بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یاسین ملک کو بھارتی حکام نے 2019 میں سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور ان پر دوران قید کئی بار تشدد بھی کیا گیا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو ئی اور بھارتی حکام کو انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔