Monday, September 1, 2025
ہومآزاد کشمیرسابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

مظفر آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم کی 18 اگست تک ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔
انسداددہشت گردی عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، عبدالقیوم نیازی کے تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔