Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانبانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو آزادی کا عظیم الشان دن مبارک ہو، یہ دن ہمیں اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں ان بہادروں کی بے مثال جدوجہد کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ، پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ قائد اعظم اور ان کے رفقا نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کیلئے ناقابل فراموش جدوجہد کی،پاکستان کیلئے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماوں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں تاریخی فتح نے اس مرتبہ آزادی کی خوشیوںکو دوبالا کر دیا ہے ، بھارت کے ساتھ جنگ نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے ،آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق نے ملکی دفاع کو بہت تقویت عطا کی ہے ، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ازلی دشمن کیخلاف یہ جنگ جیتنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان ہماری شناخت ہے اور اسکے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں ،آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔